مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے یوم مبارزہ استکبار کے موقع پر کہا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے میں تعیینات امریکی بحری جہازوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے حرم حضرت معصومہؑ کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارے ڈرون طیارے دشمن کی حرکتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ امریکہ کو ہم نے بتایا ہے کہ خطے میں ان کی سرگرمیاں ہماری نظروں میں ہیں۔ امریکہ ہماری صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے ملکی کشتیوں کے علاوہ بین الاقوامی سمندر میں بھی غیر ملکی کشتیوں کے لئے امن کا راستہ فراہم کیا ہے۔ ہماری بحریہ وینزویلا کی ساحلوں سے لے کر یورپ اور افریقہ تک ہر جگہ چوکس ہے تاکہ خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں بروقت کاروائی کرے۔
ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ہماری بحریہ نے امریکہ کے قبضے میں موجود اپنی تیل بردار کشتی کو کامیابی کے ساتھ آزاد کرلیا حالانکہ امریکہ نے اس کا نام بدل دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ