28 مارچ، 2024، 2:45 PM

ایئر فورس کمانڈر کا خلیج فارس کے ایرانی جزائر کا دورہ

ایئر فورس کمانڈر کا خلیج فارس کے ایرانی جزائر کا دورہ

ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں کے دورے کے دوران خلیج فارس کے ایرانی جزیروں ابو موسیٰ اور تنب بزرگ پر موجود دفاعی یونٹوں کی جنگی صلاحیت اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر صباحی فرد نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں اور جزائر ابوموسی اور تنب بزرگ کا دورہ کرتے ہوئے کمانڈروں اور فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کی دفاعی تیاری اور ہتھیاروں کی صلاحیت اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط طاقت ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق پیش رفت کی جانب گامزن ہے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی عزت اور سربلندی کا دارومدار رہبر معظم انقلاب (مدظلہ العالی) کی دانشمندانہ سفارشات پر عمل کرنے اور عسکری صلاحیت کی بہتری پر ہے۔

امیر صباحی فرد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عسکری میدان میں مضبوط ہونا ملک کی دفاعی قوت اور بین الاقوامی سطح پر قبولیت میں اضافہ کرتا ہے، مزید کہا کہ آٹھ سالہ جنگ (دفاع مقدس) کے تجربے سے ہمیں زمانے کے حالات کے مطابق صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت کا درس ملا۔ ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی ممالک پر انحصار ختم کرکے ہم اسلامی ایران کی طاقت میں اضافہ کریں تاکہ غیر ملکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کر سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تر عسکری ترقی کے باوجود دشمنوں کی سازشوں اور چالوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، بالخصوص نرم جنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں دشمنوں کی تفرقہ بازی اور انتشار پھیلانے کی کاروائیوں کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ 

News ID 1922903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha