30 اپریل، 2024، 8:22 AM

خطے کی سیکورٹی اور استحکام ایران کی اولین ترجیح ہے، ترجمان وزارت خارجہ

خطے کی سیکورٹی اور استحکام ایران کی اولین ترجیح ہے، ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے کی سیکورٹی اور استحکام پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس کے کنارے واقع تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کا خواہاں ہے۔ خطے کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی اور سیاسی چینلز کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں اس حوالے سے مزید مذاکرات کے لئے ایرانی وزیر اقتصاد کی سرہراہی میں ایک اعلی سطحی وفد ریاض کا دورہ کرے گا۔

ناصر کنعانی نے دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کی خدمات کے بارے میں کہا ہے سپاہ پاسداران انقلاب دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی فورس ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین بھی دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران کی خدمات کا اعتراف کرچکے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ ہے تو صہیونی حکومت کی اقتصادی اور فوجی امداد ختم کرے۔ امریکہ نے اس حوالے سے سنجیدگی اور ایمانداری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

کنعانی نے عراق کے ساتھ دفاعی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف بہتر کاروائی کرسکیں گے۔

News ID 1923655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha