مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران دنیا نے مغرب کا حقیقی چہرہ دیکھ لیا۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب کی ڈکشنری میں لوگوں کا اپنی سرزمین اور خاندان کی حفاظت کے لئے خونخوار حملہ آوروں سے لڑنا دہشت گردی ہے۔ مظلوم کی حمایت کرنا جرم اور دہشت گردی کی حمایت کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کی منطق کے مطابق دس مہینوں کے دوران 40 ہزار سے زائد بے گناہوں کو خون میں نہلانے والی صہیونی حکومت دہشت گرد نہیں بلکہ اس کی سیاسی، اقتصادی اور دفاعی مدد کرنا ضروری ہے۔
کنعانی نے کہا کہ مغرب نے غزہ کی جنگ میں اپنی شرافت کا سودا کیا ہے اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہونے کا مکمل ثبوت پیش کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ