1 جون، 2024، 9:25 AM

یورپی یونین کی ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی قابل مذمت ہے، ترجمان وزارت خارجہ

یورپی یونین کی ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی قابل مذمت ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی جانب سے بعض ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین گذشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے اسی وجہ سے یورپ سمیت پوری دنیا میں اس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ناصر کنعانی نے کہاکہ یورپی یونین نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت اور اہلکاروں کے بجائے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ ادارے اور افراد خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اپنے مفادات کا خیال رکھنے کے بجائے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران پر پابندی عائد کرکے امریکہ اور صہیونی حکومت کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنی پالیسیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران یورپی یونین کے خلاف جوابی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1924426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha