14 ستمبر، 2024، 9:52 AM

یوکرائن جنگ میں مداخلت کا یورپی الزام، ایرانی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

یوکرائن جنگ میں مداخلت کا یورپی الزام، ایرانی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن جنگ میں مداخلت کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر یوکرائن جنگ میں مداخلت کے الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

کنعانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دوبارہ ایران کا موقف واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل فروخت نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے یورپی یونین کے بیانات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین سے اپیل کی کہ اس حوالے سے جھوٹ پر مبنی بیانات دینے سے گریز کرے۔

کنعانی نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے بعض یورپی ممالک پابندی عائد کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ پابندی عائد کرنا مسائل کو حل کرنے کا راستہ نہیں ہے اس صورت میں ایران بھی اپنا ردعمل دکھائے گا۔

News ID 1926631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha