مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہنے جنرل جوزف ڈن فورڈ کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔امریکی حکام کے مطابق صدر اوبامہ نے جنرل مارٹن ڈمپسی کی جگہ جنرل جوزف ڈن فورڈ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان آج وائٹ ہاوس میں کیا جائے گا ۔ انسٹھ سالہ جنرل جوزف ڈن فورڈ 2013ء اور 2014ء میں افغانستان میں بطور نیٹو کمانڈر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ وہ مرین کور میں بھی35سال کام کر چکے ہیں۔جنرل مارٹن ڈمپسی 2011ء سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔
مہر نیوز/ 5 مئی / 2015 ء : امریکی صدر باراک اوبامہ نے جنرل جوزف ڈن فورڈ کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔
News ID 1854650
آپ کا تبصرہ