مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل آف سینچری نہیں بلکہ فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کو تقسیم کرنے کے امریکی منصوبے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، صدر ٹرمپ کی ڈیل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے جسے مسترد کرے ہیں۔ فلسطین بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔صدر طیب اردوغان نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ اور نامساعد حالات کے باوجود فلسطین پر اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسرائیل سے آزادی فلسطین کی تقدیر ہے اور فلسطین کی تقدیر کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ ہزاروں فلسطینی اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل آف سینچری نہیں بلکہ فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے۔
News Code 1897466
آپ کا تبصرہ