23 مارچ، 2025، 8:47 PM

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا، انصاراللہ

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا، انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ نے خطے کے ممالک کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں لبنان کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان، شام، غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔

 بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مذکورہ حملے یمن کے خلاف امریکی حملوں کا تسلسل ہیں، امریکہ اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عرب حکمرانوں اور اقوام کو فیصلہ کن موقف اختیار کرنا چاہیے۔

 لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت کے دوبارہ آغاز کے نتیجے میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جب کہ بزدل عرب ممالک نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

News ID 1931334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha