26 مارچ، 2025، 9:04 PM

جولانی رژیم نے ایک ہزار سے زائد شامیوں کا قتل عام کیا، امریکی خفیہ ادارے کا انکشاف

جولانی رژیم نے ایک ہزار سے زائد شامیوں کا قتل عام کیا، امریکی خفیہ ادارے کا انکشاف

امریکن نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے شام میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ہزار سے زائد عام شہریوں کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جولانی رژیم گذشتہ ہفتوں کے دوران اس ملک کے مغربی علاقوں میں ہونے والے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔

  رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شام کے اقتدار پر قابض تحریر الشام کے دہشت گردوں نے دیگر گروہوں جیسے حراس الدین کے ساتھ مل کر ملک کے ایک ہزار سے زائد شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں اکثریت کا تعلق علوی اور عیسائی اقلیتوں سے ہے۔ 

مذکورہ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم داعش، جولانی رژیم کے خلاف مسلح حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
 شام میں حکومت کی تبدیلی سے انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو منظم ہونے کا موقع ملے گا۔ 

 واضح رہے کہ امریکی حکومت شام پر مسلط دہشت گردوں خاص طور پر جولانی رژیم کی حمایت کر رہی ہے۔

News ID 1931396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha