مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سخت محاصرے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید سید حسن نصراللہ جیسے عظیم رہنماؤں کو کھو دیا جو شہادت تک اپنے وعدے پر قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے طوفان الاقصی آپریشن کے کمانڈر شہید یحیی السنوار اور شہید صالح العاروری کو بھی کھودیا، جو اس معرکے کے روح رواں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی یوم القدس کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کا پہلا تصور امام خمینی نے دیا اور آج سید علی خامنہ ای اس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم شہید ابراہیم رئیسی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
الحیہ نے مزید کہا کہ مقاومت نے قابض صہیونیوں کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محاصرے کے باوجود مقاومت طاقتور ہورہی ہے۔ ہم اس راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس راہ میں ہمارے پاس صرف دو راستے ہیں: فتح یا شہادت۔
آپ کا تبصرہ