30 مارچ، 2025، 3:16 PM

امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے، صدر پزشکیان

امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے حکومتی اجلاس کے دوران ٹرمپ کے خط پر ایران کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگرچہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کو مسترد کیا گیا ہے تاہم بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی اجلاس کے دوران یوم القدس پر عوام کی پرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے تمام ایرانی عوام اور دنیا کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے ٹرمپ کو لکھے گئے خط کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے معاملے کو مسترد کیا گیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات کے راستے کبھی بند نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی براہ راست مذاکرات کے راستے بند نہیں کئے، بلکہ یہ امریکی فریق کی عہد شکنی اور معاہدے کی خلاف ورزی تھی جو مسائل کا باعث بنی، جس کی تلافی کے لئے اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، تاہم امریکیوں کا طرز عمل تعین کرے گا کہ وہ اعتماد کی بحالی کے لئے کس قدر سنجیدہ ہیں۔

 صدر پزشکیان نے صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بے گناہ لوگوں پر بم برسائے جائیں۔ کوئی بھی منصف شخص اس غیر انسانی رویے کو قبول نہیں کرے گا اور میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ مسلم اقوام کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان غیر انسانی رویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی توفیق دے۔

News ID 1931505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha