مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے پروگرام "منبر القدس" سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری قوم نے ثابت کیا کہ عالمی سازشوں کے باوجود وہ مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ بیت المقدس دنیا کے تمام ہتھیاروں اور قوتوں سے بڑی طاقت ہے۔
زیاد نخالہ نے واضح کیا کہ خطے میں مزاحمتی گروہوں کا اتحاد برقرار رہے گا اور یہ قوتیں ایک دوسرے کی تکمیل کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہے گی اور متبادل سرزمین کے آپشن کو ہرگز قبول نہیں کرے گی
اس دوران عوامی محاذ برائے فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل مظہر نے بھی کہا کہ ہم غزہ اور مغربی کنارے کے مجاہدین سے لے کر لبنان، یمن اور ایران تک کے مزاحمتی محاذوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ