17 مارچ، 2025، 10:25 AM

امریکی حملوں سے انصار اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سابق صہیونی جنرل

امریکی حملوں سے انصار اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سابق صہیونی جنرل

اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ، یمن پر حملے میں انصار اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے صہیونی حکومت کی مدد کے تحت یمن کے کئی شہروں پر فضائی حملے کئے۔ حملوں میں یمنی فوج اور مقاومتی تنظیم انصار اللہ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا تاہم اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل تامیر ہائمن نے امریکی-برطانوی اتحاد کے آج صبح یمن پر حملے کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ آپریشنل غلطیوں کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اتحاد نے سنگین غلطیاں کیں اور انصار اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ صنعاء اور صعدہ میں فوجی مراکز اور صنعاء میں انصار اللہ کے چند رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم صنعاء نے واضح کیا کہ فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا امریکی دعوی محض جھوٹ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شہداء اور زخمیوں کی تصاویر اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہیں۔

News ID 1931162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha