مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ نے یمن کے مختلف علاقوں میں اپنی تمام رسمی کارروائیاں تاحکم ثانی معطل کردی ہیں۔
گذشتہ دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے صیہونی حکومت کی حمایت میں انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی نام نہاد فہرست میں شامل کیا تھا۔
انصاراللہ کے میڈیا سیل کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لیے امریکہ کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہونا زیادہ خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح امریکہ سمندری علاقوں میں ہمارا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا اسی طرح انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا یہ اقدام بھی ناکامی سے دوچار ہوگا۔
آپ کا تبصرہ