14 ستمبر، 2017، 10:15 PM

عراق کے شہر ناصریہ میں داعش کے بہیمانہ حملوں ميں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

عراق کے شہر ناصریہ میں داعش کے بہیمانہ حملوں ميں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو حملوں میں 50 افراد شہید اور 87 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو حملوں میں 50 افراد شہید اور 87 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبے ذی قار کے ڈپٹی ہیلتھ چیف عبدالحسین الجبری نے بتایا کہ داعش کے دو حملوں میں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جب کہ شہید ہونے والوں میں تین ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشگردی کا پہلا واقعہ ناصریہ کی مصروف ہائی وے پر واقع ایک ریسٹورینٹ کے اندر پیش آیا جہاں ایک  داعش  دہشت گرد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں دیگر افراد کے ہمراہ 3 ایرانی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔ دوسرا حملہ ریسٹورنٹ کے قریب قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا اور یہاں بھی پہلے خودکش دھماکہ اور پھر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آوروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جو اس سے پہلے بھی عراق میں کئی حملے کر چکی ہے۔

News ID 1875270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha