27 جولائی، 2014، 12:07 AM

موصل

عراق میں داعش دہشت گردوں نے حضرت شیث نبی(ع) کے روضہ کو شہید کردیا

عراق میں داعش دہشت گردوں نے حضرت شیث نبی(ع) کے روضہ کو شہید کردیا

مہر نیوز/26 جولائی / 2014ء: عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل میں حضرت شیث نبی علیہ السلام کے روضہ کو شہید کردیا ہے اس سے قبل سلفی وہابی دہشت گرد حضرت یونس نبی (ع) اور کئی اولیاء کرام کے روضوں کو شہید کرچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل میں حضرت شیث نبی علیہ السلام کے روضہ کو شہید کردیا ہے اس سے قبل سلفی وہابی دہشت گرد حضرت یونس نبی (ع) اور کئی اولیاء کرام کے روضوں کو شہید کرچکے ہیں ۔عرب ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے یہ کارروائی ہفتے کے دن کی گئی۔ داعش دہشت گردوں نے لوگوں کوحضرت شیث نبی کے روضہ کی جانب آنے سے روکا اور پھر دھماکہ خیزمواد کے ذریعہ روضہ کی عمارت کو شہید کردیا۔ سلفی وہابی دہشت گرد ، مدینہ منورہ میں سرورکائنات حضرت محمد مصطفی (ص) کے روضہ کو بھی شہید کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں حتی داعش دہشت گردوں نے بیت اللہ الحرام  کو بھی مظہر شرک قرار دیکر اسے شہید کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

News ID 1838703

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha