مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوردہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، حملہ آوروں نے پہلے سکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور عمارت میں گھسنا چاہتے تاہم انہیں موثر جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 حملہ آوردہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی جان بحق ہو گیا۔ شدت وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ( اسلامک اسٹیٹ آف عراق و شام ) (آئی ایس آئی ایس) نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوردہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
News ID 1881083
آپ کا تبصرہ