مہر خبررسان ایجنسی کے مطابق، غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کی بربریت کا شکار ہونے والے مظلوم عوام کے لئے ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں چندہ مہم عروج پر ہے۔
زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے نقدی اور قیمتی اشیاء عطیہ دے رہے ہیں۔ حسب سابق اس مہم میں بھی خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔
تہران کے سہند اسٹیڈیم میں تین شہیدوں کی بوڑھی ماں بھی عطیہ دینے والوں کی صف میں کھڑی تھی۔
ترک زبان بوڑھی خاتون نے اپنے کپڑے میں لپیٹ کر سونے کی دو انگوٹھیاں پیش کیں اور غزہ و لبنان میں صہیونی مظالم سے متاثر لوگوں کے عطیہ دے دیں۔
سب صحافی نے ان کے جذبات کے بارے میں پوچھا تو یہی کہا: "اللہ کی خوشنودی کے لئے مدد کررہی ہوں"
آپ کا تبصرہ