مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر لبنان کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے الدویر، حروف، جبچیت اور شبعا کے شہروں پر بمباری کی اور رہائشی علاقوں کو وسیع نقصان پہنچایا۔
لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں صیہونی فوج کی بربریت کے نتیجے میں کم از کم 38 شہری شہید ہوئے۔ شہداء میں سے 23 کا تعلق بیروت کے شمالی علاقوں سے ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہدا میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں میں کم از کم 41 شہری شہید اور 31 زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ