مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کےجنوبی شہرشرورہ میں سرکاری عمارت کےقریب 2 خودکش بم دھماکوں میں 3 دہشت گرد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کےمطابق حملہ آوروں نے پولیس انٹیلی جنس کے کمپاؤنڈ میں خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑالیا۔ حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے بتایاجارہاہے۔دونوں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے سیکورٹی اہلکاروں سے سخت مقابلہ کیا۔سعودی سکیورٹی حکام کے مطابق جمعہ کے روز القاعدہ کے چھ ارکان نے سعودی بارڈر سکیورٹی فورس پر حملہ کیا۔ حملہ ناکام بنانے کے لئے سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ بارڈر پوسٹ پر موجودانچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔حملہ آور دہشت گردوں کے چوتھے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے بعد میں ایک سرکاری عمارت میں پناہ لی اورہفتے کی صبح دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ سعودی عرب اس سے قبل دوسری ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور اب خود چاہ کن را چاہ درپیش کا مصداق بن گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ