5 اکتوبر، 2026، 6:00 PM

ایران کے خلاف نئی جنگ کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی، جنرل عبداللہی

ایران کے خلاف نئی جنگ کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی، جنرل عبداللہی

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم‌ الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مسلط کی گئی گزشتہ جنگیں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی ناکامی پر منتج ہوئی ہیں اور ایران اپنی قوت و عزت کے ساتھ کسی ظالم اور جارح طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

جنرل عبداللہی نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوبارہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی غلطی کرے گی تو ایرانی عوام اور مسلح افواج کا شدید ردعمل اس کے تمام عزائم خاک میں ملا دے گا۔

انہوں نے امریکی صدر کو بھی خبردار کیا کہ امریکہ انتخابات سے پہلے یا بعد میں، کسی بھی نتیجے کے ساتھ، ایران کے خلاف اقدام کرتا ہے یا صیہونی حکومت کی ترغیب پر کاروائی کرتا ہے تو ایرانی مسلح افواج فوری طور پر پوری شدت اور طاقت کے ساتھ امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے خطے میں موجود امریکی اڈوں اور میزبان ممالک کو بھی متنبہ کیا کہ خطے میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ امریکی فوج کی موجودگی ہے اور جب تک یہ موجودگی برقرار رہے گی، بدامنی بھی موجود رہے گی۔ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع ہوئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے فوجی مرحلے میں داخل ہونے سے متعلق غاصب صیہونی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے ایران کو دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں، بالخصوص عالمی جوہری توانائی ایجنسی، سے بھی مطالبہ کیا کہ ایران کے جوہری مراکز کے بارے میں بے بنیاد بیانات دینے سے گریز کریں۔

ایرانی چیف آف اسٹاف نے آخر میں کہا کہ اسلامی ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اور ہر قسم اور ہر سطح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اسے اللہ کی نصرت پر مکمل یقین ہے۔

News ID 1941893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha