30 جنوری، 2023، 12:03 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی جہاد اسلامی اور حماس کے رہنماوں سے ٹیلیفونک گفتگو؛

ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، امیر عبداللہیان

ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، امیر عبداللہیان

ایرانی وزیر خارجہ نے جنین پناہ گزین کیمپ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کی رات جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے فلسطینی قوم کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اس فون کال میں فلسطینی عوام کی مقاومت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے بھی تمام شعبوں میں فلسطینی قوم اور اسلامی مقاومت کی حمایت میں ایران کے اصولی موقف کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1914452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha