'عشرۂ فجر' کی آمد اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ ‏العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور اسلامی جمہوریہ ایران ‏کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس کے بعد 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی ‏کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دے کر شہید بہشتی، شہید رجائي، شہید باہنر اور ان ‏کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha