31 جنوری، 2023، 9:26 AM

پشاور دھماکہ، شہداء کی تعداد 88 ہوگئی، 157 زخمی

پشاور دھماکہ، شہداء کی تعداد 88 ہوگئی، 157 زخمی

پاکستانی شہر پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 88 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہداء کے جسدِ خاکی اور ایک زخمی کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں اب تک 83 لاشیں لائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں دھماکے کے 55 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

شہداء میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں رات میں بھی جاری رہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسجد کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے ریسکیو دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دھماکا بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔

News Code 1914467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha