29 جنوری، 2023، 8:31 PM

مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پٹرول بم کی سلامی

مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پٹرول بم کی سلامی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کا سہرا نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورت حال تباہ ہوچکی، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ترقیاتی منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے بند ہوگئے، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہوئی تو اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

News ID 1914447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha