پیٹرول
-
دس مہینوں میں ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ 59 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت
ایران اور 15 ہمسایہ ممالک کے درمیان 10 ماہ میں تجارتی تبادلہ 59 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
-
پاکستان، پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
-
کم آمدن والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کے تحفظات
پاکستانی حکومت کی جانب سے کم آمدن والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کے اعلان پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
-
پاکستان کے وزیر توانائی تہران روانہ؛
ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
پاکستان کے وزیر توانائی نے تہران روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص توانائی کے شعبے میں مضبوط بنانے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر کو سراہا اور مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
-
پاکستان میں ایک بار پھر پیڑول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
-
پاکستان میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، وزیر پیٹرولیم
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔
-
پاکستان میں پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
-
مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پٹرول بم کی سلامی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔
-
یونان پولیس نے پیٹرول کے پیسے نہ دینے پر نوجوان کو گلی مار دی
یونان میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد بل ادا نہ کرنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، اس قتل کو مقامی لوگوں نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔
-
گیس کم ہو تو صنعتوں کو نقصان اور بجلی کم ہو تو عوام بددعائیں دیتے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، گیس میں کمی کرتے ہیں صنعتوں کو دھچکا لگتا ہے اور بجلی میں کمی کریں تو عوام بددعائیں دیتے ہیں۔
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
-
پاکستان میں ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
پاکستانی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
-
امریکہ اور یورپ میں ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
امریکہ اور یورپ میں ایندھن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کا اعلان کردیا
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
-
امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی
امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی، پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کا آغاز
پاکستان کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور عدم فراہمی پر مشتعل افراد نے متعدد پیٹرول پمپوں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی،سخی حسن چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے ٹائروں سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا
پاکستانی حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے اور30 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے ساتھ ہی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
-
بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
-
سری لنکا میں معاشی بحران جاری/ پیٹرول ختم ہوگیا
سری لنکا کے وزیر اعظم رانِل وکرمے سِنگھے نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے اور پیٹرول کی دستیابی معدوم ہو گئی ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
-
قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوامی مظاہرے شروع ہوگئے
قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر متعدد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
-
پاکستان بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال / عوام کو مشکلات کا سامنا
پاکستان بھر میں پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے اپنے منافع میں اضافے کے لیے آج ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کردیئے ہیں۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے اضافہ کردیا
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔