مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ حکومت کی جانب سے کم آمدن والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کے اعلان پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے، تفصیلات میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سستا پیٹرول اسکیم کو 6 ہفتوں کے دوران نافذ العمل کر دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ