مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین و بے ادبی اور اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے عناصر صیہونی لابی کا حصہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام مسلم ملکوں کو چاہئے کہ ان تمام ملکوں کا بائیکاٹ کریں جہاں قرآن کو نذرآتش کئے جانے کی آزادی دی جاتی ہے اور یا مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے ادبی کئے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان ممالک کا بائیکاٹ کئے جانے سے ان پر اس قسم کے جرم کا ارتکاب روکنے کے لئے دباؤ پڑے گا۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ جن ممالک میں قرآن مجید کی بے ادبی کی گئی اگر مسلم ملکوں کی جانب سے بروقت متحد ہو کر متحدہ اور مشترکہ طور پر تادیبی کارروائی کی گئی ہوتی تو ان ممالک میں ایسی توہین کئے جانے پر پابندی لگا دی جاتی اور کوئی پھر ایسا جرم کرنے کی جرآت نہیں کرتا۔
آپ کا تبصرہ