مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر توانائی "خرم دستگیر خان" اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران آئے ہوئے ہیں، پاکستانی وزیر تہران میں ایرانی اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ایران روانگی سے قبل پاکستان کے وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو میں اس سال جون میں اپنے تہران کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سفر کے نتائج بہت ثمر آور تھے اور دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اچھے معاہدے کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس سفر میں پاکستان کو 100 میگاواٹ بجلی کی برآمد کے حوالے سے سابقہ معاہدوں کی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا جس کی ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ دونوں ممالک مکمل کر چکے ہیں۔
خرم دستگیر خان نے کہاکہ پاکستان ایران سے بجلی خریدنے کا خواہاں ہے اور موجودہ دورہ حتمی قیمت کے تعین کے لیے مذاکرات کے لیے ہے۔
آپ کا تبصرہ