30 جنوری، 2023، 10:20 AM

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے

News ID 1914449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha