25 جنوری، 2023، 6:22 PM

ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے/ موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا،عمران خان

ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے/ موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا،عمران خان

سابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں ہے، موت بہت قریب سے دیکھی ہے، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا، ٹائم نہ آگے ہوگا نہ پیچھے، مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں، اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کےلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، عدلیہ نہ کھڑی ہوئی تو جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کی حفاظت کریں۔

عمران خان نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن بتائے چن کر ہمارے مخالف محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی بنایا، ہمارے نام کیوں مسترد کیے، سکھیرا صاحب وزیراعظم کے کابینہ سیکرٹری ہیں، ناصر کھوسہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، ہم نے نیوٹرل امپائرز رکھنے کی کوشش کی۔

News ID 1914385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha