متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید کا دورہ پاکستان

ائیرپورٹ پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور ان کے وفد نے شیخ بن زید النہیان استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر اپنے شاہی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز رحیم یار خان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، چولستان کے صحرا میں واقع چاندنہ ائیرپورٹ پر پاکستانی وزیراعظم شھباز شریف وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور ان کے وفد نے شیخ بن زید النہیان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور یو اے ای برادرانہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات یو اے ای کے صدر شیخ بن زید النہیان رحیم یار خان چولستان میں واقع اپنے محل میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

News Code 1914382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha