25 اکتوبر، 2026، 1:17 PM

پاک ایران تجارتی سرحد کھول دی گئی، عراق کے ساتھ صرف ایک سرحد بند

پاک ایران تجارتی سرحد کھول دی گئی، عراق کے ساتھ صرف ایک سرحد بند

تہران چیمبر آف کامرس کے ٹرانسپورٹیشن کمیشن کے سربراہ پیمان سنندجی نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریمدان سرحدی گزرگاہ سے درآمدات اور برآمدات بحال ہوگئی ہیں، جبکہ عراق کے ساتھ صرف الشیب سرحدی گزرگاہ بند ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران چیمبر آف کامرس کے ٹرانسپورٹیشن کمیشن کے سربراہ پیمان سنندجی نے ایران اور پاکستان کے درمیان ریمدان تجارتی سرحد دوبارہ کھولے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے پیمان سنندجی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی بعض سرحدی گزرگاہوں پر کسٹم قوانین اور ضوابط کے باعث سامان کی کلیئرنس میں مشکلات پیش آرہی تھیں، تاہم اب یہ مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ اس وقت ریمدان سرحد کے ذریعے درآمدات اور برآمدات بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دی جا رہی ہیں۔

ایران اور عراق کے درمیان تجارتی سرحدوں کی تازہ صورتِ حال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ الشیب سرحدی گزرگاہ کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تمام سرحدیں کھلی ہیں اور وہاں آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

سنندجی نے مزید کہا کہ اس وقت عراق کے صوبے میسان میں واقع صرف الشیب سرحدی گزرگاہ بند ہے، جو ایران کی چذابہ سرحد کے بالمقابل واقع ہے۔ اس گزرگاہ سے مسافر گاڑیوں اور تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت نہیں ہو رہی۔

News ID 1942354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha