23 مارچ، 2025، 2:24 PM

ایران پر ابتدائی امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اشارہ، امریکی اخبار

ایران پر ابتدائی امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اشارہ، امریکی اخبار

امریکی اخبار کے نامہ نگار کے مطابق صدر ٹرمپ کے ایلچی کی جانب سے ایران پر عائد ابتدائی پابندیاں ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے نامہ نگار نے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ اپنی گفتگو کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیو واٹکاف نے ایران پر عائد ابتدائی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اخبار کے صحافی لارنس نورمن، جو حال ہی میں اسٹیو واٹکاف کا تفصیلی انٹرویو کر چکے ہیں، نے اس گفتگو کی تفصیلات اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ واٹکاف کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران کے مؤقف سے ملتی جلتی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسا تصدیقی نظام ہونا چاہیے جس سے کوئی بھی تہران کے جوہری مواد کے فوجی استعمال کے حوالے سے فکرمند نہ ہو۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ واٹکاف کا یہ مؤقف امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے حالیہ بیانات سے بالکل مختلف ہے۔

نورمن نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے ایک ایسے ممکنہ حل کا ذکر کیا جس کے تحت ایران کو پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس مؤقف سے امریکی ابتدائی پابندیوں پر نظرِ ثانی کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر حتی کہ اوباما انتظامیہ نے بھی غور نہیں کیا تھا۔

News ID 1931326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha