مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے حالیہ خط کا مقصد ایرانی حکومت کو دھمکی دینا نہیں تھا۔!
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ عسکری برتری رکھتے ہیں، طبیعی طور پر ایران کو سفارتی حل تلاش کرنا چاہئے جب کہ اس کے برعکس ٹرمپ اس مسئلے کی پیروی کر رہے ہیں۔
وِٹکوف نے خط کے مواد کے بارے میں کہا: اس میں بنیادی طور پر کہا گیا ہے، 'میں ایک پر امن صدر ہوں، میں یہی چاہتا ہوں، عسکری مہم جوئی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک تصدیقی پروگرام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی آپ کے جوہری پروگرام کے فوجی استعمال کے بارے میں فکر مند نہ ہو، کیونکہ متبادل کچھ اچھا نہیں ہے۔
وٹ کوف نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ امریکی بات چیت غیر رسمی چینلز کے ذریعے جاری ہے اور ٹرمپ ایران کے ساتھ اعتماد سازی چاہتے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ Axios نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے خط میں نئے جوہری معاہدے کے لئے دو ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ