20 مئی، 2024، 6:51 PM

صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی عوام کے غم میں شریک ہیں، سلواکیہ

صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی عوام کے غم میں شریک ہیں، سلواکیہ

سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے حوالے سے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو ملک کی خدمت اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

News ID 1924096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha