25 مئی، 2024، 11:55 AM

شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:

شہید آیت اللہ رئیسی عوام دوست اور خستہ ناپذیر تھے

شہید آیت اللہ رئیسی عوام دوست اور خستہ ناپذیر تھے

تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شہید آيۃاللہ رییسی اور دیگر شہداء کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے حسینیہ امام خمینی رح میں شہید صدر آیت اللہ رئیسی، شہید وزیرخارجہ عبداللہیان، شہید نماز جمعہ تبریز آیت اللہ آل ہاشم، شہید گورنر مشرقی آذربائیجان مالک رحمتی، صدر کے سیکورٹی چیف شہید سید مھدی موسوی کی یاد میں رہبر معظم کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد۔

شہید رئیسی کی یاد میں تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کی شرکت

اس تقریب میں نُجَباء عراق کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی، عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب کاظم غریب آبادی، حسن خوجستہ، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ "سید عمار حکیم"۔ عراق کی حشد الشعبی تحریک کے سربراہ فالح الفیاض، عراقی سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل، عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے سربراہ بافل طالبانی اور عراق کی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ حمام حمودی شرکت کی۔

شہید آیت اللہ رئیسی عوام دوست اور خستہ ناپذیر تھے، حجت الاسلام رفیع

حجت الاسلام ڈاکٹر ناصر رفیعی نے شہید صدر رئیسی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی کے حادثے سے ولادت امام رضا علیہ السلام کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ ان مواقع پر دینی عقائد اور تعلیمات ہمیں آرام اور سکون دیتی ہیں اور ایمان کی مضبوطی کی طرف ہمیں ہدایت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہزار دن کی طویل مدت پالیسی طے کرتی ہے لیکن ایک حادثے کی وجہ سے سارا منصوبہ تہہ وبالا ہو جاتا ہے۔ یہ دلیل ہے کہ دنیا کے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا کہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات و حوادث پر راضی رہنا چاہیے۔ اللہ کے فیصلے پر مطمئن رکھنا چاہیے۔ چنانچہ رہبر معظم نے فرمایا کہ بہترین لوگ ہم سے جدا ہوگئے لیکن اللہ کے حضور شکوہ نہیں کریں گے۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے نفس مطمئنہ رکھنے والے اللہ کے فیصلے پر راضی ہوتے ہیں۔

انہوں نے شہید صدر رئیسی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی تھکاوٹ کا شکار ہوئے بغیر عوام کی خدمت کرتے تھے۔ تواضع ان کی خصوصیت تھی۔ عوام کی خدمت، لوگوں کا بوجھ اٹھانا اور کوشش کرنا ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ اگر کوئی عوام کی خدمت کرے تو اس کو پانچ جزا ملتی ہیں۔ یہ لوگ قیامت کے دن کسی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔ اس دن ان کے چہروں پر غم و اندوہ کے آثار نظر نہیں آتے ہیں۔

ہیپکو کمپنی کے ملازمین نے مراسم میں خصوصی شرکت کی تھی

اس موقع پر مقررین شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہیں ۔ اس مجلس میں ایرانی عوام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور اہم شخصیات بھی شرکت ہیں کہ جن میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، عراق سے سید عمار حکیم اور فالح الفیاض بھی شامل ہیں۔ تفصیلی خبر آپ بعد میں ملاحظہ فرمائيں گے۔

News ID 1924291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha