21 مئی، 2024، 8:15 PM

جرمن چانسلر کا ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

جرمن چانسلر کا ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

جرمنی کے چانسلر نے ایرانی نائب صدر محمد مخبر کو ایک پیغام کے ذریعے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کو ایک پیغام ارسال کیا جس میں ایران کے مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسی کی فضائی حادثے میں شہادت پر تعزیت کی گئی۔ 

فرانس پریس ایجنسی کے مطابق جرمنی کے چانسلر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی فضائی حادثے میں شہادت کے موقع پر دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تہران کو تعزیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

News ID 1924131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha