22 نومبر، 2022، 9:50 AM

آیت اللہ رئیسی کی قازقستانی نومنتخب صدر کو مبارکباد

آیت اللہ رئیسی کی قازقستانی نومنتخب صدر کو مبارکباد

رئیسی نے دونوں ممالک کے سربراہوں کی متعدد ملاقاتوں میں طے پانے والے اہم معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران-آستانہ تعاون کمیشن کا 18واں اجلاس مستقبل قریب میں منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مملکت نے اپنے قازق ہم منصب کے ساتھ  ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ تہران اور آستانہ کے تعلقات بدستور آگے بڑھ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ کی صدارت کے نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے تویکاف کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور آستانہ بدستور آگے بڑھ رہے ہیں۔

رئیسی نے دونوں ممالک کے سربراہوں کی متعدد ملاقاتوں میں طے پانے والے اہم معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران-آستانہ تعاون کمیشن کا 18واں اجلاس مستقبل قریب میں منعقد ہوگا جس سے فیمابین معاہدوں پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کیلیے مفید اور موثر نتائج برآمد ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر قاسم ژومارت توکایف نے آیت اللہ رئیسی کی نیک نیتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران قازقستان کا قریبی پڑوسی اور دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو وسعت دینے کی بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعلقات کے فروغ اور توسیع پر زور دیا۔

News Code 1913293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha