25 نومبر، 2022، 5:54 PM

ایران کی ورلڈ کپ میں جیت پر ایرانی صدر کی مبارکباد؛

قوم کی نیک دعائیں اس راستے کے تسلسل میں آپ کے ساتھ ہیں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

قوم کی نیک دعائیں اس راستے کے تسلسل میں آپ کے ساتھ ہیں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر نے فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کے خلاف فتح کے بعد ایرانی قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ قوم کی نیک دعائیں اس سفر کے تسلسل میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے قطر میں جاری فیفا 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی قومی ٹیم کی اپنے دوسرے گروپ میچ میں ویلز کے خلاف جیت پر مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے محنتی اور پرجوش بچوں! میں آپ کا اور قومی ٹیم میں شامل ہیڈ کوچ اور دیگر لوگوں کا اس بات پر کہ آپ اپنے پورے وجود کے ساتھ لڑے اور  ملک کے لوگوں کو فتح کی مٹھاس چکھائی، تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قوم کی نیک دعائیں اس سفر کے تسلسل میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
 

News Code 1913356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha