29 اگست، 2023، 9:18 AM

لیبیا کی وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا گیا

لیبیا کی وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا گیا

لیبیا کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ عبدالحمید الدبیبہ نے باضابطہ طور پر لیبیا کے وزیر خارجہ کے عہدے سے نجلا المنقوش کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عبدالحمید الدبیبہ نے باضابطہ طور پر لیبیا کے وزیر خارجہ کے عہدے سے نجالہ المنقوش کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش کے دفتر نے نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن سے ملاقات لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم کی درخواست پر کی گئی۔ 

المنقوش کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الدبیبہ نے گزشتہ ماہ روم میں اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اسرائیلیوں سے ملاقات پر اتفاق کیا۔ 

لیبیا کی وزیر خارجہ کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کیا کہ اطالوی حکومت نے الدبیبہ سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اسرائیلیوں سے ملاقات کرتا ہے تو وہ اگلے ماہ سے روم- طرابلس فلائٹ لائن شروع کر دے گا۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الدبیبہ نے لیبیا کے وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ اپنے بیان میں اعلان کریں کہ یہ ملاقات اتفاقاً ہوئی ہے تاکہ ان کی بے عزتی نہ ہو۔ 

بیان کے مطابق لیبیا کی وزیر خارجہ کی جانب سے ملاقات کے بارے میں بیان جاری کرنے کے بعد الدبیبہ نے اسے معطل کر دیا تھا۔ نجلاء المنقوش کے دفتر نے دھمکی دی کہ اس کے پاس بہت سی دستاویزات ہیں اور وہ اسے اس معاملے کی قربانی بننے نہیں دیں گے جو الدبیبہ کی درخواست پر کیا گیا تھا۔

News ID 1918643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha