12 ستمبر، 2023، 1:19 AM

لیبیا میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 150 افراد ہلاک

لیبیا میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 150 افراد ہلاک

مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 150 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 150 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشرقی لیبیا کے شہر ڈیرنا میں زبردست طوفان اور سیلاب سے تقریباً 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق ہزاروں لوگ تاحال لاپتا ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار سے متعلق مزید تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر نے تصدیق کی کہ طوفان ڈینیئل نے ڈیرنا شہر میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تنظیم کے سربراہ قیس فکیری نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) تک بلند ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 250 تک بڑھ سکتی ہے۔ 

News ID 1918792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha