12 ستمبر، 2023، 1:54 AM

لیبیا میں سیلاب کی تباہی، ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اظہار تعزیت

لیبیا میں سیلاب کی تباہی، ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اظہار تعزیت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔

ناصر کنعانی نے لیبیا کے عوام اور حکومت بالخصوص اس ناخوشگوار قدرتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

News ID 1918795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha