11 مئی، 2024، 10:10 PM

حماس کا اسرائیلی رجیم کے خلاف لیبیا کے فیصلے کا خیر مقدم

حماس کا اسرائیلی رجیم کے خلاف لیبیا کے فیصلے کا خیر مقدم

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے لیبیا کی طرف سے دی ہیگ میں اسرائیل کے خلاف شکایت میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے لیبیا کی طرف سے غزہ میں نسل کشی اور جرائم کے ارتکاب کے الزام میں صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی شکایت میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے لیبیا کے فلسطین سے متعلق دیرینہ موقف کا اظہار قرار دیا۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک بالخصوص اسلامی اور عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ اس قابض اور جارح حکومت کو عالمی تنہائی میں دھکیل کر غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف اس کے جرائم کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔ ہم اس حکومت کے مجرم اور دہشت گرد حکام کے عدالتی ٹرائل اور انہیں جنگی مجرموں کے طور پر عالمی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 بین الاقوامی عدالت انصاف نے حال ہی میں آگاہ کیا ہے کہ لیبیا نے بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔

News ID 1923891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha