16 نومبر، 2026، 12:25 PM

میرے گھر کی تصویر شائع ہونے سے ایران میرے رہائشی مقام کی شناخت کرسکتا ہے، امریکی وزیر خزانہ

میرے گھر کی تصویر شائع ہونے سے ایران میرے رہائشی مقام کی شناخت کرسکتا ہے، امریکی وزیر خزانہ

اسکاٹ بیسینٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے گھر کی جغرافیائی معلومات پر مشتمل تصویر شائع ہونے کے بعد ایران کے لیے ان کی رہائش گاہ کا پتا لگانا ممکن ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مارچ 2026 سے مارچ 2027 کے دوران ایک سال میں ایرانی کرنسی کی قدر میں 25 فیصد کمی آئے گی۔

انہوں نے خود اور بعض امریکی حکام کے فوجی اڈے پر منتقل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران نے کبھی انہیں براہ راست نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

بیسینٹ نے مزید کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل میں ان کے گھر کی ایک تصویر کی اشاعت کی تصدیق کی گئی ہے، جو گھر خریدنے کے روز لی گئی تھی اور اس میں جغرافیائی محلِ وقوع سے متعلق معلومات موجود تھیں۔ اب کوئی بھی شخص انٹرنیٹ کے ذریعے واشنگٹن ڈی سی میں ان کے گھر کا پتا معلوم کرسکتا ہے۔ ان کے بقول، یہ غیر محتاط اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کا نتیجہ ہے۔

News ID 1942892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha