14 فروری، 2026، 7:29 PM

ایران کی خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، صدر پوٹن کا ایرانی صدر کو پیغام

ایران کی خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، صدر پوٹن کا ایرانی صدر کو پیغام

روسی صدر نے ایرانی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو تہران کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی صدر کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہوئے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور اعلان کیا کہ روس ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

پیغام میں ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات دوستانہ اور حسنِ ہمسائیگی کی بنیاد پر قائم ہیں۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی حالات میں روس ایران کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مضبوط بنایا جائے گا۔

News ID 1938060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha