مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی خواتین نے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑی ہوکر مقاومت کا عظیم نمونہ پیش کیا۔ خاتون کسی ہتھیار کے بغیر دشمن مقابلہ کررہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کو 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے نکلنے کا وقت دیا گیا تھا، تاہم تل ابیب نے حسب سابق وعدہ خلافی کرتے ہوئے اپنی فوج کو اس علاقے میں باقی رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آج اسرائیلی افواج کو جنوبی لبنان سے عقب نشینی کے لیے دی مہلت کا آخری دن تھا۔ لیکن ان کی وعدہ خلافی نے لبنانی پناہ گزینوں کے غصے میں مزید شدت پیدا کردی۔ لبنانی عوام نے قابض صہیونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں لبنانی خواتین اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑی ہیں اور بلند آواز میں کہہ رہی ہیں: "یہ ہماری سرزمین ہے، تم نے اس پر قبضہ کیا ہے۔ ہمارے گھروں سے نکل جاؤ۔" اس وقت جنوبی لبنان میں لاکھوں پناہ گزین اپنے گھروں میں واپسی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی موجودگی کی وجہ سے سویلین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ