19 مارچ، 2025، 1:54 PM

روسی وزیر خارجہ کی عراقچی کو نئے ایرانی سال کی آمد پر مبارکباد

روسی وزیر خارجہ کی عراقچی کو نئے ایرانی سال کی آمد پر مبارکباد

روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں عید نوروز اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو نوروز اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔ 

اس پیغام میں سرگئی لاوروف نے روس ایران تعلقات میں بہتری کے ساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس اور ایران کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ کاری کے طور پر تعاون کرے گا۔ 

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا سلسلہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ جاری رہے گا اور یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

News ID 1931220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha