مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ رمضان المبارک کی شب ہائے قدر میں سے دو راتیں گزر چکی ہیں اور صرف تیسری شب یعنی تئیسویں رات باقی ہے۔
شب زندہ داروں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا کہ علمائے کرام اور بزرگان دین ماہ رمضان کی 19ویں، 21ویں اور 23ویں راتوں میں سے کون سی رات کو شب قدر مانتے ہیں کہ جس میں انسان کی تقدیر کا تعین ہوتا ہے؟
آیت اللہ محمد تقی بہجت فومینی نے سن بلوغت کو پہنچنے سے پہلے ہی اپنے آپ کو تہذیب نفس کے لیے وقف کر دیا تھا اور وہ نجف میں معروف عارف اور معلم اخلاق آیت اللہ سید علی قاضی کے شاگردوں میں شامل ہو گئے تھے۔
آیت اللہ بہجت نے کتاب "بہجت کے محضر میں" کی تیسری جلد میں کہا ہے کہ بہت سے بزرگان رمضان کی راتوں میں عبادات کرتے ہوئے بیدار رہتے تھے، اگرچہ ہم پر یہ بات تقریباً واضح ہے کہ رمضان المبارک کی تئیسویں رات ہی "شب قدر"ہے۔
آپ کا تبصرہ